اسلام آباد میں نامعلوم افراد سرگرم ہو گئے ہیں۔ رفاہ یونیورسٹی کے قریب سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔ جسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔ رفاہ یونیورسٹی کے قریب سے ملنی والی دھمکی آمیز پرچی کے مطابق ہاسٹل سے درجنوں لڑکیوں اور 13 استانیوں کو اغواء کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ 2 لڑکیوں کو پہلے ہی اغواء کیا جا چکا ہے۔ بے حیائی کو روکنے کے لیے عورت مارچ پر پابندی کے ساتھ جینز ٹی شرٹ پہننے والی لڑکیوں کے سر کاٹ کر چوک میں لٹکانے کی دھمکیاں درج ہیں۔ہاسٹل میں مقیم طالبات اور اساتذہ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔