ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریسٹورنٹ سے 40 لاکھ کی ڈکیتی

کراچی میں سپرہائی وے پر ایک ریسٹورنٹ سے 4 مسلح ملزمان 40 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق واردات سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں میں ہوئی، 4 ملزمان سپر ہائی وے پر واقع جدید طرز کے ریسٹورنٹ میں آئے اور اسلحے کے زور پر ریسٹورنٹ کے دفتر کے عملے کو یرغمال بنا کر تمام رقم لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات کی تمام سیل صبح بینک میں جمع کرانے کے لیے لے جائی جانی تھی کہ ملزمان لوٹ کر لے گئے۔
ابتدائی تخمینے کے مطابق رقم 40 لاکھ روپے سے زائد ہے، پولیس اس سلسلے میں تفتیش کر رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس واردات میں مبینہ طور پر گھر کے بھیدی کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں