سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خانہ سے وصول کیے گئے تحائف کی تفصیل فراہم نہ کرنے پر انفارمیشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے ایک ماہ کی تنخواہ کی کٹوتی کا حکم دیا ہے ۔چیف انفارمیشن کمشنر محمد اعظم اور انفارمیشن کمشنر زاہد عبداللہ کی جانب سے جاری تحریری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ متعدد شوکاز نوٹسز کے باوجود سیکرٹری کابینہ احمد نواز سکھیرا نےکمیشن کے آرڈر پر عمل درآمد نہیں کیا۔سیکرٹری کابینہ کو معلومات فراہم کرنے کے لیے حتمی وارننگ جاری کی گئی تاہم کمیشن کی ہدایات پر عمل نہ کیا گیا۔لہذاسیکرٹری کابینہ پر معلومات تک رسائی کے ایکٹ 2017 کے تحت جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
انفارمیشن کمیشن نے اکاؤنٹنٹ جنرل کو ہدائت کی کہ سیکرٹری کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ بطور جرمانہ کاٹ کر عمل درآمد رپورٹ جمع کرائ جائے