English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک ایران مشترکہ تجارت میں اہم پیشرفت

القمر

لاھورپی سی ھوٹل میں پاک ایران بزنس ایکسپو کا افتتاح کیا گیا۔ اس سلسلے میں پی سی ھوٹل لاھور میں افتتاحی تقریب ہوئی۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا، اس کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
تقریب کے مہمان خصوصی لاھور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر رحمان عزیز چن تھے۔معزز مہمانوں میں قونصل جنرل ایران لاھور محمد رضا ناظری ، سابق وزیر تعلیم اورساؤتھ ایشیاء یونیورسٹی کے وائس چانسلر میاں عمران مسعود ، وزارت صنعت و تجارت ایران اور بزنس اتاشی قونصلیٹ ایران کراچی آغا امینی, قونصل جنرل ترکی لاھور امیر ازبک, چیمبر آف کامرس لاھور کےنائب صدر حارث عتیق,سابق ممبر ایگزیٹیوکمیٹی چیمبر لاھوراور نمائش کے منتظم عاقب ثاقب
کے علاوہ ایران۔اور پاکستان کے تجارتی حلقوں سےتعلق رکھنے والے افرادکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

بارٹرٹریڈسے متعلق اس نمائش میں 16 ایرانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔جن میں کیمیکل,فوڈز آئٹم, کاسمیٹکس, کیبلز,بچوں سے متعلق اشیا اور اسی طرح دیگر اشیا کے سٹالز لگے ھوئے تھے۔ پاکستانی تاجروں نے اس نمائش کا وزٹ کیا اور ایرانی مصنوعات میں دلچسپی ظاہر کی۔ یہ نماش تین روز تک جاری رہے گی۔
امید ھے کہ اس نمائش کے دوررس نتائج برآمد ھونگے اور اس بارٹر ٹریڈ نمائش کے ذریعے پاک ایران تجارت کو فروغ ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے