English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی رہنماوں کے گھروں سے اسلحہ برآمد

القمر

لاہور میں پولیس نےپی ٹی آئی کے رہنماؤں بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھروں پر چھاپے مارے، یہ دونوں رہنما تو پولیس کے ہتھے نہ چڑھے تاہم ان کے گھروں سے بھاری مقدار میں برآمد کر لیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق چھاپوں کے دوران پی ٹی آئی رہنما بجاش نیازی اور زبیر نیازی گرفتار نہ ہو سکے تاہم ان کےگھروں اور ڈیروں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔
بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ اور ملتان روڈ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سمیت مختلف مقامات پر چھاپوں میں 3 افراد گرفتار کر لئے گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کہتے ہیں کہ پکڑے گئے اسلحے میں 13 ایس ایم جی رائفل، 3پستول، 106 میگزین اور سیکڑوں گولیوں کے 50 ڈبے شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے