English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاپانی شہری نے کتا بننے کے لیے لاکھوں کی رقم لگا دی

ٹوکیو: جاپان کے ایک شہری نے جانور جیسا نظر آنے کا اپنا خواب پورا کر لیاہے،شہری کتا بننے کے لیے لاکھوں کی رقم لگا دی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والے ٹوئٹر صارف ٹوکو نے اپنی ایسی تصاویر پوسٹ کی جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

دنیا میں ہر شخص کا کوئی نا کوئی خواب ہوتا ہے مگر جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنا دیرینہ خواب پورا کیا جسے جان کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔

فوٹو فائل

اطلاعات کے مطابق انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں جاپانی شہری کو ایک کتے جیسے دکھنے والے لباس میں دیکھا گیا جس کے بعد یہ یقین کرنا مشکل تھا کہ اس لباس کے اندر ایک انسان موجود ہے۔

جاپانی شہری نے اپنی خواہش پوری کرنے کےلیے 31 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کی اور فلموں و اشتہارات کیلئے ملبوسات تیار کرنے والی ایجنسی سے رابطہ کیا۔

جاپانی شخص نے زیپٹ نامی ایجنسی کی مدد سے کتے کا لباس تیار کروایا جس کی تیاری میں کمپنی کو ایک ماہ سے زائد عرصہ لگا لیکن لباس ایسا کہ پہنے کے بعد جاپانی شہری حقیقت میں کتا لگنے لگا۔

 

The post جاپانی شہری نے کتا بننے کے لیے لاکھوں کی رقم لگا دی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے