ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی نایجیریا میں اغوا، 6 دن تاوان دینے کی مہلت

افریقا کے ملک نا ئیجیریا میں ایک پاکستانی سمیت متعدد افراد اغوا کرلیا گیا ہے۔ اغوا کاروں نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لے چھ دن کا وقت دیا ہے ۔ چھ دن میں مطالبات پورے نہ ہوئے تو مغویوں کو قتل کر دیا جائے گا۔ پاکستانی نوجوان ابوذر محمد افضل نے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔
ان کا کہنا ہے حکومت پاکستان ، حکومت نائیجیریا اور عالمی برادری ہماری رہائی کے لیے فوری کوششیں کریں۔ ابوذر نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں 28 ماچ کو اغوا کیا گیا۔ میں جے میرینز نامی کمپنی میں کام کرتا ہوں۔ مجھ سمیت 62 لوگوں کو اغوا کیا گیا ہے۔ ہم بہت مشکل حالات میں ہیں۔

ابوذر کی والدہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ میرے بچے کو رہائی دلوائی جائے۔ خدارا حکومت پاکستان فوری کارروائی کرے۔ ابوذر کے والد شیخ محمد افضل کا نمبر 03183345653 ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں