English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لانگ مارچ کے دوران نظر بند افراد کی رہائی کے احکامات

القمر

لاہور ہائی کورٹ نے لانگ مارچ کے تناظر میں پنجاب بھر میں نظر بند تمام افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران گرفتاریوں اور نظربندیوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔ سی سی پی او لاہورعدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ احتجاج کے دوران حراست میں لیے جانے والے تمام افراد کو رہا کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عدالتی احکامات کے مطابق نظر بند افراد کو بھی فوری طور پر چھوڑ دیا جائے گا۔عدالت نے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو نظربندی کے احکامات واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے