ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں تجاوزات ،غیرقانونی عمارتوں اورپانی چوروں کیخلاف گرینڈآپریشن کافیصلہ

کراچی میں منگل سے ضلع غربی سےملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زمین واگزارکروائی جائےگی۔چیف سیکرٹری سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں حکام نےایم ڈی اے ،کےڈی اے،ایل ڈی اے کی زمینوں پرقبضے،پانی چوری ،غیرقانونی اور خطرناک عمارتوں پربریفنگ دی۔اجلاس میں ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی پانچ ہزار ایکٹرزمین پرقبضےکابھی انکشاف ہوا۔بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام کےمطابق شہرمیں چھ ہزارغیرقانونی عمارتوں کی تعمیرات جاری ہیں۔جبکہ اکیس عمارتوں کوسیل کردیاگیاہے۔اجلاس میں کراچی میں پانچ سو پینتالیس خطرناک عمارتوں کابھی ذکرہوا۔چیف سیکرٹری سندھ نے مون سون سے قبل خطرناک ترین عمارتوں کو خالی کرانے کا حکم دیتے ہوئےڈپٹی کمشنرکوغیر قانونی اور انتہائی خطرناک عمارتوں کوگرانےکی ہدایت۔
صوبائی وزیربلدیات نےکہاکہ خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کے افراد کو حکومت سندھ متبادل فراہم کرے گی۔ پہلے مرحلے میں ایم ڈی اے پھر دیگر علاقوں میں بھی آپریشن شروع کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں