English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن، پاکستان 1960 سے مشن کا حصہ

القمر

آئی ایس پی آر اور ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو چھ دہائیوں پر محیط اقوام متحدہ کے امن مشن میں اپنی دیرینہ اور مسلسل شراکت پر فخر ہے۔ 1960 کے بعد سے ہمارے 2 لاکھ سے زیادہ مرد اور خواتین نے دنیا کے تقریباً تمام براعظموں میں اقوام متحدہ کے 46 مشنز میں عزت اور بہادری کے ساتھ خدمات انجام دیں ہیں۔اقوام متحدہ یوم امن کے موقع پر دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی امن دستے عالمی امن کے لیے ملک کے ثابت قدم عزم کی مثال دیتے رہتے ہیں۔ پاکستان آج اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منانے میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان سب سے زیادہ فوجی تعاون کرنے والے ممالک کے طور پر دنیا کے کئی تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں کردار کی قدر کرتا ہے اور امن فوجیوں کی خدمات اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان مستقبل میں بھی امن، استحکام اور تعاون کے مشترکہ نظریات کو آگے بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے