اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں وہ آج گری یا کل گری، خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، حقیقی آزادی لانگ مارچ کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں حکمران خوفزدہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ ہر غیر قانونی طریقہ اپنا رہے ہیں جس سے لانگ مارچ کو روکا جا سکے لیکن میں انہیں بتا دوں کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کروانے سے تیاریوں میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس وقت عوام کی ایک ہی دہائی ہے اگر حکومت سنبھال نہیں سکتے تھے تو آئے ہی کیوں؟ عوام کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کو بھی عارضی حکومت پر اعتبار نہیں، مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے روس کے ساتھ 30 فیصد سستے تیل کا جو معاہدہ کیا تھا اگر اس پر عمل کیا جاتا تو آج ڈالر آسمان سے باتیں نہ کر رہا ہوتا اور نہ ہی مہنگائی کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہوتی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- بنگال حکومت کا کولکتہ بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے اور سرکاری ملازمت دینے کا اعلان
- مدھیہ پردیش کے گوالیار میں پیش آیا دردناک سڑک حادثہ، بے قابو ٹرک کی زد میں آنے کے باعث 13 افراد ہلاک
- حقوق سے سمجھوتہ نہیں، باہمی احترام اور قابل اعتماد ضمانتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے ایران: عراقچی
- چیٹ جی پی ٹی نے کوڈنگ ٹاسک کے لیے کرپٹو کرنسی چرالی
- آن لائن اشتہارات کے ذریعے صارفین کی ڈیوائسز ہیک کرنے اور جاسوسی کا انکشاف