English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی انڈر. 19 کرکٹ. مرزا سعد بیگ کے ناقابلِ شکست 251 رنز.

القمر

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام پورے ملک میں جاری انڈر – 19 انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی میں کے سی سی اے گراؤنڈ پر زون تھری نے سانگھڑ ڈسٹرکٹ کو ہرا دیا. میچ کی نمایاں خصوصیت زون تھری کے کپتان وکٹ کیپر بیٹر مرزا سعد بیگ کی ناقابل شکست شاندار ڈبل سنچری رہی. اس خوب صورت اننگ میں مرزا سعد بیگ نے 161 گیندوں کا سامنا کیا. 32 دلکش چوکے اور چھ بلند و بالا چھکے لگائے. پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زون تھری کراچی نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں پر 372 رنز بنائے. شروع کی چار وکٹیں بہت جلد گِر جانے کے بعد بائیں ہاتھ کے اوپنر سعد بیگ ذمہ داری سے کھیلتے رہے اور کپتان اننگ کھیلتے ہوئے شاندار 252 ناٹ آؤٹ بنانے میں کامیاب رہے.

سعد بیگ نے اس سے قبل کھیلے گئے میچز میں ایک سنچری (122) اور ایک نصف سنچری ( 59) اسکور کی. اس طرح اب مرزا سعد بیگ کا مجموعی اسکور 432 ہے. مرزا سعد بیگ کا تعلق کراچی کے مقبول کلب , باب وولمر کرکٹ کلب اینڈ اکیڈمی سے ہے. جسے کرکٹ آرگنائزر و کوچ شاہد نواب گزشتہ چودہ برس سے چلارہے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے