آزادی مارچ سے فرار ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما اور اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیر رہنما اور سابق وزیر پرویز خٹک کو مکمل اختیارات کے ساتھ زمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ خیال بیس سے زائد رہنما اور اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی آزادی مارچ میں رہنے کے بجائے آرام کرنے پختونخواہ ہاؤس چلے گئے تھے۔ ان رہنماؤں کی ویڈیو بھی عمران خان کو فراہم کردی گئی کس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے پشاور سے شروع ہونے والا آزادی مارچ اسلام آباد پہنچا تھا جس میں قابل ذکر لوگوں کی تعداد نہ ہونے کی وجہ سے دھرنا نہیں دیا گیا تھا اور جلسہ سے عمران خان کے خطاب کے بعد چھ دن بعد دوبارہ بھرپور تیاری کے ساتھ لائحہ عمل کے اعلان کا اشارہ دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- بنگال حکومت کا کولکتہ بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے اور سرکاری ملازمت دینے کا اعلان
- مدھیہ پردیش کے گوالیار میں پیش آیا دردناک سڑک حادثہ، بے قابو ٹرک کی زد میں آنے کے باعث 13 افراد ہلاک
- حقوق سے سمجھوتہ نہیں، باہمی احترام اور قابل اعتماد ضمانتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے ایران: عراقچی
- چیٹ جی پی ٹی نے کوڈنگ ٹاسک کے لیے کرپٹو کرنسی چرالی
- آن لائن اشتہارات کے ذریعے صارفین کی ڈیوائسز ہیک کرنے اور جاسوسی کا انکشاف