وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کو اسپشل ویٹنگ ایجنسی کا درجہ دے دیا ہے۔ اہم تعیناتیاں اور بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلہ جات آئی ایس آئی کی اسکریننگ سے مشروط ہوں گی۔ وزیر اعظم کے حکم پر کیبنٹ سیکرٹریٹ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس فیصلے کے بعد سے اب سرکاری سطح پر اہم تبادلوں کا طریقہ تبدیل ہو جائے گا۔ سرکاری حلقوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔