کراچی کے سپر ہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی۔ منڈی میں سبی کے جانوروں کی دھوم مچنے کا امکان ہے۔ سبی کے قد آور بیل دیکھنے کے لیے لوگ منڈی کا رخ کر رہے ہیں۔ اس مرتبہ بھی سونو اور مونو کے چرچےبچوں کو بھی کھینچ لارہے ہیں۔
بیوپاری محمد خان کے مطابق بیس من وزنی سونو کی قیمت پینتیس لاکھ ہے۔ کشمور سے آیا قد آور بیل شیرا بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ شیرا کی قیمت سولہ لاکھ روپے مقرر کی ہے۔
اسی منڈی میں ساہیوال سے آنے والے سرخ موٹے بیلوں نے عوام کو اپنی جانب متوجہ کیا ہوا ہے۔ ٹائیگر ، بھالو،ہیرا، شیرو، جگو، جنجو، شیرواور ہیرو بھی منڈی میں اپنے اپنے کھوٹوں پر بندھے ہوئے ہیں۔
دس سے پندرہ من وزنی ساہیوال کے جانور نے میلہ سجا دیا ہے۔ جانور چالیس گھنٹے کا سفر طے کرکے لائے گئے ہیں۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے اڑتالیس گھنٹے آرام کے بعد جانوروں کی قیمت لگائیں گے۔
ایڈ منسٹریٹر مویشی منڈی کا کہنا ہے مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اندرون ملک سے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مظفر حسین ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی
کے مطابق مویشی منڈی میں چھ لاکھ جانوروں کی گنجا ئش موجود ہے۔ منڈی میں عوام کی سہولت کے لیے بہترین انتظامات کررہے ہیں۔وی آئی پی بلاکس میں لاوڈ اسپیکر بھی لگائے گئےہیں۔ منڈی میں گائے، بکرے اور اونٹوں کے لیے علیحدہ علیحدہ بلاک بنائے ہیں۔ منڈی میں فوڈ اسٹریٹ بھی قائم کی جارہی ہے۔ عوام خریداری کے ساتھ مزیدار کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔
No related posts.