تحریک انصاف کے ناراض کارکنان اور رہنماوں نے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے جماعت الکشن کمیشن میں رجسٹر کرا دی ہے۔ واقفان حال بتاتے ہیں کہ اس جماعت کو رجسٹر کرانے کا مبینہ مقصد شاید فارن فنڈنگ کیس کے ممکنہ فیصلے سے جڑا ہو سکتا ہے۔ البتہ تحریک انصاف نظریاتی کے لیے ناراض ارکان اور رہنما عمران خان کی قیادت سے نہ صرف ناراض ہیں بلکہ میدان عمل میں آنے کو بھی تیار ہیں