ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حامد سعید کاظمی اور حامد رضا ڈوبتی کشتی پر سوار تو نہیں ہورہے؟

دو دن میں اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کے عمران خان سے رابطے کیے جارہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے پختون خواہ ہاوس اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا بھی اہم ملاقات میں شریک ہوئے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور اگلے انتخابات کے سلسلے میں ممکنہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا حامد سعید کاظمی اور حامد رضا نے عمران خان سے ملاقات تو کرلی لیکن وہ اس پر بھی سوچ بچار کررہے ہیں کہ کہیں وہ ڈوبتی کشتی پر سوار تو نہیں ہورہے؟ اس صورت حال پر انہوں نے اپنے قریبی دوستوں اور صحافیوں سے مشورے شروع کردیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی میں اب واپس نہیں جاسکتے کیونکہ 2018 کے انتخابات میں انہوں نے آصف علی زرداری کی شاہ محمود قریشی کے خلاف الیکشن لڑُنے کی پیش کش مسترد کردی تھی۔ اب الیکشن سے پہلے انہیں بڑا فیصلہ کرنا ہے اس سلسلے میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک کی بدلتی سیاسی صورت حال میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ تبدیلیاں متوقع ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں