English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر کی دفتر میں کھلی کچہری

القمر

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے آئی جی پی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن اورحکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ریجنل پولیس دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ریجن کے چاروں اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کے شہریوں نے دوسری تبدیلی تفتیش ومقدمات کی انکوائری کے لیے درخواستیں پیش کیں۔کھلی کچہری میں خالد خان ضلع اٹک نے تھانہ سٹی اٹک میں درج مقدمہ کی دوسری تبدیلی تفتیش کی استدعا کی جس پر آر پی او راولپنڈی نے ریجنل انوسٹی گیشن برانچ کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے،میاں محمد ضلع اٹک نے تھانہ جنڈ میں درج مقدمہ کی تبدیلی تفتیش کی استدعا کی جس پر آر پی او نے ڈی پی او اٹک کو تبدیلی تفتیش کے متعلق احکامات جاری کیے،محمد ارشد ضلع راولپنڈی نے تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمہ کی انکوائری کے متعلق درخواست پیش کی جس پر آر پی او نے ایس پی پوٹھوہار ڈویژن راولپنڈی کو انکوائر ی کے احکامات جاری کیے جبکہ سعادت علی کی درخواست پر آر پی او نے ایس پی صدر کو کارروائی کے احکامات جاری کیے جبکہ دیگر متفرق نوعیت کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کوفوری کاروائی و انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے گئے۔اس موقع پر آر پی او راولپنڈی ریجن عمران احمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کا حصول شہریوں کا بنیادی حق ہے جبکہ انصاف کی فراہمی ہمارا اولین فریضہ ہے کھلی کچہری کے انعقاد کے ذریعے شہریوں کو انصاف کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جار ہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے