English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، سندھ میں تیز بارشوں کا امکان

القمر

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی لہر اور مرطوب جنوبی مغربی ہواوں کی توسیع کی وجہ سے دیہی سندھ کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
21 اور 22 جون کے درمیان مون سون کا پہلا اسپیل دیہی سندھ میں بارش کا سبب بن سکتا ہے۔
21 جون کی شام سکھر،لاڑکانہ،جیکب آباد،سکھر اور خیرپور اضلاع میں گردوغبار،آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ یہ سلسلہ 22تا 23 جون کے درمیان جامشورو،دادو،قمبرشہداد کوٹ،شکارپور،نواب شاہ،سانگھڑ، حیدرآباد، میرپورخاص،بدین،ٹھٹھ اور عمرکوٹ تک پھیلنے کا امکان ہے۔
22جون کو کراچی میں کہیں کہیں گردوغبار اورہلکی بارش کا امکان ہے۔ اگلے 3 روز کے دوران شہر کا مطلع جذوی ابرآلود اورہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔ دن کے وقت شہر کا مطلع مرطوب بھی ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
آج اور کل درجہ حرارت 33 سے35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔
3 روز کے دوران سمندری ہواوں کے ساتھ مغربی ہوائیں بھی شہر میں چل سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے