English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور میں زو بس سروس کے کرایہ میں اضافہ کردیا گیا

القمر

خیبر پختونخواہ اربن موبیلٹی آتھارٹی کی جانب سے آئیندہ مالی سال میں زو پشاور کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ صدف کامل ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق زو بائسیکل شیرینگ سسٹم کے کرایوں میں پچاس فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن جلد متوقع ہے۔ صدف کامل کا کہنا ہے موجودہ کرائے میں پانچ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اضافے کے بعد زو پشاور کا ابتدائ کرایہ 10 روپے سے بڑھ کر 15 روپے ہو جائے گا۔ کرایہ میں اضافہ کا اطلاق یکم جولائی، 2022 سے ہو گا۔

رواں مالی کے سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔ کووڈ 19 کے دوران سخت اقتصادی حالات کے باوجود بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ زو کارڈ اور سنگل ٹکٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ زو بائسائکل کے کرائے میں کمی سے طالب علموں کو سہولت کے ساتھ ، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی۔ اگست 2020 میں بی آر ٹی پشاور کے اجراح کے بعد پہلی دفعہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق گزشتہ کرایہ طے کرتے وقت ڈیزل کی قیمت 104 روپے فی لیٹر تھی۔ کرایہ میں موجودہ پانچ روپے کا اضافہ ڈیزل کی گزشتہ قیمت میں 160 روپے فی لیٹراضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ کرائے میں اضافے کے باوجود زو پشاور عوام کو نہایت ہی مناسب قیمت میں بین الاقوامی معیار کی سفری سہولت مہیا کر رہا ہے۔ زو پشاور شہریوں کو محفوظ، ماحول دوست اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے