English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان کے بجٹ اجلاس کا شیڈول پھر تبدیل

القمر

بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا شیڈول دوسری بار تبدیل کردیا گیا۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجٹ اجلاس وزیر اعلیٰ کی بی اے پی کونسل سیشن میں مصروفیات کے باعث ایک دن کے لیے مؤخر کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بجٹ اجلاس ری شیڈول کرنے کے لئے قائم مقام گورنر کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس نئے شیڈول کے مطابق 17 جون کی بجائے 20 جون کو طلب کیا تھا۔
بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا 580 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔
بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 195 ارب روپے جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ کی مد 385 ارب روپے مختص اور ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافہ کیے جانے کا امکان ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے