رمضان شوگر ملز کیس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف لاہور کی احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم شہبازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز کیس احتساب عدالت میں چل رہا ہے۔
عدالت میں مستقل حاضری معافی کی درخواست پر دلائل دیے جارہے ہیں۔ وکلا کی جامن سے موقف دیا گیا ہے کہ شہبازشریف جب بیرون ملک گے تو عدالت انکی مستقل حاضری کے لیے معافی کی درخواست دے چکی ہے۔ شہباز شریف کا پلیڈر ایڈووکیٹ محمد نواز کو مقرر کیا گیا تھا۔
شہباز شریف جب لندن میں علاج کی غرض سے گے تھے تب انھیں حاضری سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔ شہباز شریف اب وزیراعظم پاکستان ہیں اور مختلف اہم امور میں مصروف عمل رہتے ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی محالفت کر دی ہے۔ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے پچھلے چھ ماہ سے کیس آگئے نہیں بڑھ سکا۔ استثنیٰ دینے کے بعد کیس تیزی کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکے گا۔لہٰذا عدالت شہباز شریف استثنیٰ درخواست مسترد کرے۔