ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو ضمانت مل گئی

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت مل گئی۔

کیس کی سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی۔
عدالت نے عمران خان کی 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 10 مقدمات میں 6 جولائی تک درخواستِ ضمانت منظور کی ہے۔
عدالت نے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
اس موقع پر اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں اضافی سیکیورٹی تعینات کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں