English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موبائل فون کی درآمد پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ

القمر

وفاقی حکومت کی جانب سے موبائل فون درآمد پر پابندی واپس کرنے کافیصلہ کیاگیاہےجس کے احکامات رواں ہفتے جاری ہونے کی توقع ہے.
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نےزرمبادلہ کے ذخائر کو سنبھالا دینے کیلئے مختلف اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی تاہم وزارت صنعت وپیداوار ،کابینہ سیکرٹریٹ اور کسٹم کی جانب سے سفارش کی گئی تھی کہ موبائل فون کی درآمد سے کروڑوں روپے ٹیکس وصولی ہوتی ہے .
ذرائع بتایا کہ اعدادو شمار کے مطابق رواں سال کے پانچ ماہ میں 9 لاکھ 40 ہزاراور گزشتہ سال 2021 میں ا یک کروڑ 2 لاکھ 60 ہزار موبائل فون درآمد کئے گئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے