ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کرکٹ کھلاڑیوں کی سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ جاری

پی سی بی نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 23-2022 کا اعلان کردیا۔ ریڈ اور وائیٹ بال کٹیگریز میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑی شامل کیے ہیں۔
کپتان سمیت 5 کھلاڑیوں کو ریڈ اور وائیٹ بال دونوں فارمیٹ کے کنٹریکٹ مل گئے۔ 10 کھلاڑیوں کو صرف ریڈ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا۔
11 کھلاڑیوں کو صرف وائیٹ بال کا کنٹریکٹ ملا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 7 کھلاڑی ایمرجنگ کٹیگری کا حصہ بن گئے۔ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی ریڈ بال اور وائیٹ بال دونوں طرز کی کرکٹ کے کنٹریکٹ کی اے کٹیگریز میں شامل ہیں۔
حسن علی ریڈ بال میں بی اور وائیٹ بال میں سی کٹیگری کا حصہ بنے۔ امام الحق کو ریڈ بال میں سی اور وائیٹ بال میں بی کٹیگری مل گئی۔ اظہر علی ریڈ بال کنٹریکٹ کی اے جبکہ فواد عالم بی کٹیگری میں شامل ہیں۔
عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور نعمان علی ریڈ بال کی سی کٹیگری کا حصہ، ڈی کٹیگری میں عابد علی، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل، فخر زمان اور شاداب خان وائیٹ بال کنٹریکٹ کی کٹیگری اے میں شامل ہیں۔
اسی طرح حارث رؤف بی اور محمد نواز کٹیگری سی کا حصہ بنے۔
آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دھانی، زاہد محمود اور عثمان قادر کٹیگری ڈی میں شامل ہوئے۔
علی عثمان، حسیب اللہ، کامران غلام، محمد حارث، محمد حریرہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا ایمرجنگ کنٹریکٹ کا حصہ بن گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں