پاکستان میں مون سون کی برسات کا آغاز ہو گیا ہے اس سال معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی
گئی ہے. اسلام آباد سمیت پنجاب میں 30 جون اور یکم جولائی کی درمیانی شب سے ہی بارشیں شروع
ہو چکی ہیں.
بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی واقع ہے اب بارش کا یہ سلسلہ وقفہ وقفہ سے کئی روز تک جاری
رہے گا. کراچی میں مون سون کی بارشیں 2 جولائی سے شروع ہونی ہیں. ملک بھر میں ماضی کے
مقابلے میں زیادہ بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے.
محکمہ موسمیات نے مون سون کو دو حصوں مین تقسیم کیا ہے پہلا حصہ یکم جولائی سے 15 اگست
اور دوسرا حصہ 16 اگست سے 30 ستمبر تک ہو گا.
اس دوران بارشیں ہونے سے پانی کی کمی بھی پوری کرنے میں مدد ملے گی اور چاول کی فصلوں
کو بھی فائدہ پہنچے گا.