English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کے فون ٹیپ کیے جانے لگے

القمر

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کے گھر کا فون ٹیپ کیا گیا،شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ فون ٹیپنگ غیر قانونی ہے، عدالت نے اس کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ فون ٹیپ کرنا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ 1997کی ججمنٹ پڑھیں، جب حکومت گرائی گئی، فون ٹیپنگ ہوئی۔ عمران خان اور پرنسپل سیکریٹری کی فون کالز باہر آتی ہیں تو یہ غیر قانونی ہے۔ عمران خان کے خلاف کرپشن پر کچھ نہیں مل رہا توفیملی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دلچسپ بات ہے، آئی ایس آئی نے کہا ہم نے 7 ہزار فونز ٹیپ کیے، عمران خان اور پرنسپل سیکریٹری کی فون کالز باہر آتی ہیں تو یہ غیر قانونی ہے، پورے پاکستان میں جلسے ہوئے یہ اس سے یہ گھبرا گئے ہیں،ہم لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور آئی ایم ایف میں پھنس گئے ہیں، سیاسی بحران کیوں بڑھا رہے ہیں، الیکشن کی ڈیٹ دیں، مریم نواز روزانہ مداخلت کی بات کرتی ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کرپشن پر کچھ نہیں مل رہا توفیملی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، مجھے کئی فون آتے تھے، کانٹینٹ اریلیوینٹ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے