English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لینڈ سلائیڈنگ سے بلتستان کا زمینی راستہ 3 دن سے منقطع، سیکڑوں سیاح بھی پھنس گئے

القمر

بھاری لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کے باعث بند جگلوٹ اسکردو شاہراہ تیسرے روز بھی نہ کھل سکی
جس کی وجہ سے سینکڑوں سیاح اسکردو میں پنھس گئے ہیں، بلتستان میں پیٹولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہوگیا ۔

ایف ڈبلیو او کے مطابق شاہراہ کی بحالی میں مزید تین دن لگ سکتے ہیں ، شاہراہ روندو کے علاقے طورمِک Tormik
پڑی کے مقام پر یکم اور 2 جولائی کی رات بھاری پہاڑی تودے گرنے سے بلاک ہوگئی تھی جس کی بحالی کے
دوران دوبارہ پہاڑی تودہ گرنے سے ایف ڈبلیو او کی مشینری بھی تباہ ہوگئی،

شاہراہ کی بندش کے باعث سینکڑوں سیاح اسکردو اور راستے میں پھنس گئے ، بلتستان کے چاروں اضلاع میں پیٹرولیم
مصنوعات کا بحران پید اہوگیا ہے جس سے عوام کے ساتھ سیاحوں کو بھی مشکلات پیش آرہی ہیں ، ادھر ضلعی انتظامیہ
نے جے ایس آر کی بحالی تک مسافروں اور سیاحوں کو دیوسائی استور روڈ سے سفر کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے