ملک کے قبائلی علاقوں میں پولیس پر حملوں میں تیزی آگئی ہے۔ شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں خود کش حملہ کیا گیا ہے۔ بنوں میرانشاہ مین روڈ پر خدی مارکیٹ کے قریب شہید ایس پی طاہر خان داوڑ چوک کے نزدیک سیکورٹی فورسز پر موٹر سائیکل کے ذریعے خودکش حملہ کیا گیا۔ دھماکہ میں 15 اہلکار زخمی ہوئے ان میں سے تین کی حالت نازک ہے۔ خودکش حملہ آور نے موٹر سائیکل سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے ساتھ ٹکرائی تھی۔
اس سے پہلے ٹانک میں نصران کے قریب نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔شہید اہلکاروں میں کانسٹیبل حمید شاہ اور ناہید شامل ہیں۔ دونوں اہلکار عید کے جانوروں کی خریداری کیلئے نصران گئے ہوئے تھے۔
شمالی وزیرستان اور ٹانک میں پولیس پر حملہ 2 اہلکار شہید 15 زخمی
القمر
