سوات کے علاقے مینگورہ شاہدرہ کے کچھ رہائشیوں نے خواجہ سراؤں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور فحاشی کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ شاہدرہ وتکے میں پولیس تھانے کے ساتھ ہی خواجہ سراؤں نے اڈے قائم کر رکھے ہیں ۔ شام ہوتی ہی خواجہ سرا سر عام لوگوں کو دعوت گناہ دیتے ہیں۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ خواجہ سراؤں نے نوجوانوں کی اخلاق کو تباہ کر رہے ہیں۔ غیر مقامی خواجہ سراؤں کو فی الفور ضلع بدر کیا جائے اور ہم کو تشدد پر مبجور نہ کیا جائے۔ مقامی خواجہ سراؤں کے لئے بھی ضابطہ اخلاق بنایا جائے ساتھ ہی خواجہ سراؤں کے گاہکوں کی سخت نگرانی کی جائے۔
انہوں نے کہا اگر مظاہرین کے مطالبات نہیں مانے گئے تو تمام تر نقصان اور تشدد کی زمہ دار پولیس اور انتظامیہ ہوگی۔
سوات میں غیر مقامی خواجہ سراؤں کے خلاف لوگ سڑکوں پہ نکل آئے
القمر
