گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے اپنی پروازوں
میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا ہے. اسلام آباد سے اسکردو کے لیے اب ہفتہ میں کم از کم 12 پروازیں
اڑان بھرا کریں گی.
پروازوں میں اضافہ کو مقصد مقامی اور غیرملکی سیاحوں کو بلتستان کے جنت نظیر نظاروں کی جانب
راغب کرناہے. گلگت اور باالخصوص بلتستان میں بے شمار سیاحتی مقامات ہیں جن میں دنیا کا بلند ترین
سیاحتی مرکز دیوسائی بھی ہے.
یہی وجہ ہے کہ مقاسی سرمایہ کاروں نے بلتستان کے اہم مقامات پر زمینیں خرید کے وہاں ہوٹلز بنانے
شروع کر دیے ہیں. اب اسکردو کے اطراف میں زمین کی قیمتیں ملک کے بڑے شہروں کی طرح
آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں.
