ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان کے علما ایک عید پر متفق نہ ہوسکے اپنی اپنی عید ہوگی

شمالی وزیرستان کے علمائے کرام ہر سال کی طرح‌ امسال بھی ایک ہی دن عیدالاضحی
منانے پر متفق نہ ہو سکے۔
عید الاضحی ایک دن منانے پر وزیرستان کے علمائے کرام نے ملاقاتیں کیں اور ایک
دوسرے کو اپنے موقف پر راضی کرنے کی کوششیں کیں لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں
ہو سکا.
مقامی طور پر ایک سروے کیا گیا جس میں ۔شمالی وزیرستان کے 40 فیصد لوگ ہفتہ یعنی
کل عید الاضحی منائیں گے اور اکثریت پورے ملک کے اتھ اتوار کو عید منائیں گے۔
خیال رہے قبائلی علاقے ہوں یا خیبر پختونخوا اور وہاں کے سیاستدان و علما عیدیں الگ الگ
ہی مناتے ہیں.
کسی بھی قوم میں‌ تہوار اور قومی ایام ایک دوسرے کو جوڑنے کا سبب بنتے ہیں. فاصلے کم
کیے جاتے ہیں‌ لیکن پاکستان میں‌ الگ ہی راہ و رسم چل پڑی ہے کہ یہاں تہوار قوم کو تقسیم
کرنے کا سبب بنتے ہیں.
تہوار یا مزہبی ایام سب ہی مملکت خداداد پاکستان میں سنگینوں کے سائے میں منائے جاتے ہیں.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں