ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیفنس کراچی کی سڑکیں گلیاں پانی سے بھر گئیں نکاسی کا ناقص انتظام

کراچی میں‌ کافی عرصہ بعد ہونے والی موسلا دھار بارش نے شہری انتظامیہ اور ڈیفنس ہاؤسنگ
اتھارٹی کی ناقص منصوبہ بندی کو عیاں کر دیا ہے. بارش کی پیش گوئی پہلے سے کی گئی تھی
اور دونوں نے بلند بانگ دعوے کیے تھے لیکن ہر طرف پانی ہی پانی جمع ہے.
ہر دفعہ کی طرح اس مرتبہ بھی آئی آئی چندریگر روڈ پر پانی بھرا رہا. ڈیفنس کے بیشتر علاقے
اور گلیاں پانی ڈوبی ہوئی ہیں.

خبروالے کی ٹیم نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے توحید اور دوسری جانب ڈولمین مال کی
طرف جانے والی شاہراہیں پانی میں‌ ڈوبی ہوئی ہیں. اسی طرح خیابان شمشیر اور اس کے ساتھ
جڑی ہوئی بیشتر گلیاں‌ بھی پانی سے بھری ہوئی ہیں.
پچھلے سال بھی ڈیفنس کے گھروں‌ میں‌ پانی بھر گیا تھا اور سڑکیں‌ ٹوٹ گئی تھیں اس بار بھی
صورت حال خراب دیکھائی دے رہی ہے.
خبر والے نے جب ڈیفنس کے شہریوں‌سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی
کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے پچھلے سال ان کا بہت نقصان ہوا تھا لیکن اس مرتبہ بھی
صورت حال بری ہے.
سڑکوں‌ کے بنانے میں ناقص سامان استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے سڑکیں پانی میں‌ بہہ گئی
ہیں. مکینوں‌ ننے اتھارٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ صورت حال کا نوٹس لیں‌ اور جس مد پیسے لیے
جاتے ہیں انہیں‌ استعمال بھی بہتر انداز سے کرلیا جائے تو انہیں مسائل کا سامنا نہیں‌ کرنے پڑے
گا.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں