کراچی میں بارش نے تباہی مچا دی ہے. عید کی رات یعنی اتوار کی شب سے جاری بارش کے
سبب شہر کے بیشتر علاقے زیر آب آچکے ہیں. کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے.
شہر کے پوش علاقے ڈیفنس اور کلفٹن کے گھروں تک میں پانی داخل ہو چکا ہے. سپرہائی پر
بھی پانی جمع ہے.
مختلف علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شہر کا تجارتی حب صدر اور آئی آئی چندریگر
روڈ پانی مٰیں ڈوبہ ہوا ہے. ساتھ ہی نارٹھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، لالو کھیت، ملیر، کورنگی اور
دیگر مقامات پر بھی پانی گھروں میں داخل ہو گیا.
عید کی صبح شدید بارش کا امکان، جانوروں کی خریداری میں بھی کمی
دو سال پہلے ہونے والی بارشوں میں ایسی ہی تباہی ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود سندھ حکومت
اور ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب بس تصویریں بنوا کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے رہے. حقیقت
اس کے برعکس بارش نے دیکھا دی ہے.
بدقسمتی سے شہر کے نالوں کی صفائی نہیں کی جاتی اور بے ہنگم تعمیرات نے بھی کراچی کا
بیڑا غرق کرنے میں اہم کردار دا کیا ہے. اس وقت کراچی کی صورت حال کے پیش نظر کہا جا
سکتا ہے کہ دو تین شہر میں کوئی سوشل سرگرمیاں نہیں ہوپائیں گی.
محکمہ موسمیات نے مزید کئی گھنٹے تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہوئی ہے.
عید کے دوسرے روز قربانیاں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے.