ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کی طرف بارشوں کا ایک سسٹم بڑھنے لگا

مون سون بارشوں کا ایک اور تیز بارشیں برسانے والا سسٹم کراچی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق نیا تیز بارشیں برسانے والا سسٹم 18 یا 19 جولائی تک چلے گا۔
ایک اسٹرانگ سسٹم ایسٹرن انڈیا پر موجود ہے ۔ جو راجستھان سے آگے پاکستان میں داخل ہو گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ بارش کا سلسلہ اس سسٹم کے تحت ہے جس کا کچھ حصہ بحیرہ عرب پر اب بھی موجود ہے۔
شہر قائد سمیت سندھ بھر میں تیز بارشیں برسانے والا اسٹرانگ سسٹم 14 جولائی کی شام یا رات سے کراچی میں بارش برسانا شروع کرے گا۔تیز بارشوں والا نیا سسٹم 18 /19 جولائی تک کراچی میں بارشیں برسائے گا ۔
حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو قبل از وقت انتظامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ قیمتی انسانی جان و مال کا تحفظ کیا جا سکے۔کیونکہ نیا اسٹرانگ سسٹم موجودہ ہونے والی بارشوں سے زیادہ بارشیں برسائے گا ۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی شہری خود کار احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ نیا تیز بارش برسانے والا سسٹم کراچی میں 60 سے 80 ملی میٹر تک بارشیں برسا سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں