محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو الرٹ کیا ہے کہ یک اور تیز بارشیں برسانے والا سسٹم کراچی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق نیا تیز بارشیں برسانے والا سسٹم 18 یا 19 جولائی تک چلے گا۔ اسٹرانگ سسٹم ایسٹرن انڈیا پر موجود ہے ۔ جو راجستھان سے آگے پاکستان میں داخل ہو گا۔
موجودہ بارش کا سلسلہ اس سسٹم کے تحت ہے جس کا کچھ حصہ بحیرہ عرب پر اب بھی موجود ہے بارشوں کا یہ سلسلہ دو تین دن مزید چلے گا ۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں تیز بارشیں برسانے والا اسٹرانگ سسٹم 14 جولائی کی شام یا رات سے کراچی میں بارش برسانا شروع کرے گا
تیز بارشوں والا نیا سسٹم 18 /19 جولائی تک کراچی میں بارشیں برسائے گا ۔
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو قبل از وقت انتظامات کرنے کی ضرورت ہے ۔
نیا تیز بارش برسانے والا سسٹم کراچی میں 60 سے 80 ملی میٹر تک بارشیں برسا سکتا ہے ۔
کراچی والوں مسائل ختم نہیں ہوئے بارش کا برسات کا ایک اور شدید اسپل تیار ہوگیا
القمر
