English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مردان میں‌ پھر پولیس اہل کاروں پر حملہ ایک شہید دوسرا زخمی

القمر

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں‌ پھر پولیس اہل کاروں پر فاٸرنگ کر دی گئی ہے. پولیس کے
مطابق اس مرتبہ کاٹلنگ گڑھی ریسٹ ہاؤس کے قریب شرپسندوں‌ نے حملہ کیا۔
فاٸرنگ سے ایک پولیس اہل کار شہید اور دوسرا زخمی ہوا۔
کانسٹیبل عطا اللّٰہ اور کانسٹیبل عنایت سفید کپڑوں میں ملبوس تھے عید کی وجہ سے سیر کرنے
ریسٹ ہاوس گئے تھے.
واپسی پررات میں‌ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی. کانسٹیبل عنایت کی حالت تشویش ناک بتائی
جارہی ہے۔ زخمی کو ایم ایم سی اسپتال سے پشاور لایا گیا جہاں‌ ڈاکٹرز جان بچانے کی کوشش
کر رہے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے