English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عید قرباں پہ پشاور میں جانوروں کی ٹکر سے 500 شہری 723اناڑی قصائی زخمی

القمر

‏خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران حیرت انگیز اور
دلچسپ اعدادوشمار سامنے آئے ہیں۔ پشاور میں قربانی کے جانوروں کے ٹکر سے 500 سے زائد
شہری زخمی ہوئے ہیں۔ پشاور کے 2 بڑے اسپتالوں نے 3 دن کی رپورٹ جاری کی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق بیل کے ٹکر سے 310 زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال لائے گئے۔ لیڈی ریڈنگ
اسپتال پشاور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 201 زخمیوں کا علاج خیبرٹیچنگ اسپتال میں ہوا۔

3 دن میں 780 اناڑی قصائی بھی ہاتھ زخمی کرکے اسپتال پہنچے۔ بسیار خوری کی وجہ سے 723
شہریوں کواسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

عید قرباں پر دیکھنے میں یہی آیا ہے ہر سال لوگ زیادہ پیسے کمانے کے چکر میں قصائی بن جاتے ہیں
خود بھی زخمی ہوتے ہیں اور تماشہ الگ لگا کے رکھتے ہیں۔
اسی طرح سارا سال گوشت کھانے والے بھی بے حساب گوشت کھانے کی وجہ سے پیٹ خراب کر بیٹھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے