English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں کل سے پھر موسلا دھار بارشوں کا امکان

القمر

محکمہ موسمیات نے آئندہ تین سے چار روز میں شہر میں ایک بار پھر موسلا دھار بارشوں کا امکان
ظاہر کیا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ اندرون سندھ میں کل صبح سے بارشیں ہو
سکتی ہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں اگلے تین سے چار دن میں اچھی بارشیں متوقع ہیں۔

30 جون سے ملک بھر میں معمول سےزیادہ بارشیں ہوئی ہیں اور 5 سے 11 جولائی تک شہر میں
342 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی۔

شہر میں آئندہ تین سے چار روزکے دوران کم از کم 60 سے 70 ملی میٹربارشیں ہوسکتی ہیں جس
سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ 14 جولائی سے مون سون کا مضبوط سسٹم سندھ میں داخل
ہوسکتا ہے اور مون سون سسٹم 18 جولائی تک اثرانداز رہے گا۔

اس کے علاوہ ٹھٹھہ، بدین، عمرکوٹ اور میرپورخاص سمیت دیگر اضلاع میں 18 جولائی تک بارشوں کا
امکان ہے، تیزبارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔

خیال رہے کراچی میں‌ پچھلے ہفتہ کی بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی سب سے زیادہ
پوش علاقہ ڈیفنس اور کلفٹن متاثر ہوا. ناقص منصوبہ بندی کے تحت تعمیرات کرانے پر ڈیفنس
کی انتظامیہ کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے.

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے