English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام اباد راولپنڈی میں‌ بھی بارش سے تباہی، گاڑیاں ڈوب گھر بھر گئے

القمر

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی ہے. نشیبی علاقے زیر آب آگئے، رہاشی
علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا-

جڑواں شہروں میں آج صبح ہونے والی موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیاـ راولپنڈی کے نشیبی علاقے
زیرآب آگئے جہاں گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ـ

نالہ لئی میں بھی پانی کی سطح کئی فٹ تک بلند ہو گئی ـ تیز بارش کے باعث ڈھوک کالا خان، صادق آباد،
پاکستان ٹاؤن اور اڈیالہ روڈ پر پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس کے باعث لوگ گھروں کی چھتوں پر
چلے گئے ـ

کراچی میں کل سے پھر موسلا دھار بارشوں کا امکان

پاکستان ٹاؤن کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں جہاں گاڑیاں تو ڈوبی ہی تھیں پانی بھی گھروں میں
داخل ہو گیا ـ پوش رہائشی علاقے سفاری ولاز میں بھی تالاب کا منظر دکھائی دیا ـ صادق آباد کی گلیاں
بھی تالاب بنی رہیں ـ
اڈیالہ روڈ پر بھی بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا اور کچھ مکانات کی چھتیں گر گئیں جس سے
ایک گائے بھی ہلاک ہو گئی ـ صورت حال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی
گئی ہے ـ
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کا دوسرا اسپیل کل سے شروع ہونے
کی پیش گوئی کی ہے ـ

خیال رہے کراچی میں‌ گزشتہ ہفتہ کی مسلسل بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی جس نے زندگی بالکل مفلوج
کر دی تھی. سوشل میڈیا پر ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے ہر سڑک اور گلیاں
پانی بھری ہوئی تھیں. دو سال پہلے کی طرح‌ گھروں‌ میں‌ پانی بھرا ہوا تھا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے