سندھ باالخصوص کراچی میں ایک بار پھر سے لسانی فسادات کرانے کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی
کئی دہائیوں سے لسانی اور فرقہ وارانہ آگ کی بھٹی میں جلتا رہا ہے بڑی مشکل سے اس شہر میں سکون
قائم ہوا ہے لیکن ایک مرتبہ پھر سے کچھ انتہاپسند طپقات اپنے مفادات کے لیے شہر کو فسادات کی نظر کرنا
چاہتے ہیں۔
کراچی پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کچھ طبقات کی جانب سے لوکل سیاست کو چمکانے کیلئے لسانی
فسادات کرانے کی سازش کی جا رہی ہے۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے تمام زونل ڈی آئی جیز کو ایسے واقعات پر کڑی نظر رکھنے اور ان کے
فوری تدارک کیلئے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ کراچی پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں اور ایسے سازشی
عناصر کے ساتھ ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
کسی بھی شخص نے قانون ہاتھ میں لینے اور کسی شہری کے جان و املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو
ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا کوئی واقعہ شہر میں کہیں بھی رونما ہوتا ہے تو عوام سے گزارش ہے کہ
فوری طور پر علاقہ پولیس کو مطلع کریں۔
عوام نے بھی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پہلے کی طرح وہ اس بار بھی ہر قسم کی سازشیں ناکام بنانے میں اپنا
کردار ادا کریں گے.
