بارشوں سے متاثرہ شہر کراچی میں آج رات سے بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہونے
جارہا ہے. وقفے وقفے سے بارش کا یہ سلسلہ ایک ہفتہ سے بھی زیادہ جاری
رہے گا.
اس اسپیل کے مکمل ہوتے ہی اگلا اسپیل 23 جولائی آجائے گا جو شہر پر مزید
بارشیں برسائے گا. کراچی کے جن گھروں میں پانی بھرا اور گلیوں اب تک بھری
ہوئی ہیں ان کے زیادہ بری خبر یہ ہے کہ جولائی میں صرف دو سے تین بارش نہ
ہو لیکن باقی سارے دن برسات کی چھڑی وقفے وقفے سے لگی رہے گی.
کراچی میں کل سے پھر موسلا دھار بارشوں کا امکان
بارش جولائی کے بعد اگست کے وسط تک جان نہیں چھوڑے گی اور پھر 15 اگست
سے ستمبر تک ایک اور اسپیل شروع ہو جائے گا لیکن کراچی میں عموما اگست تک
ہی بارشیں ہوتی ہیں.
موسلا دھار اور مسلسل بارش کی چھڑی کراچی والوں کے لیے ڈراؤنے خواب سے
کم نہیں ہوتی. دیگر شہروں میں لوگ بارش سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن کراچی میں
لوگوں کو اپنی جانوں اور محنت مزدوری کر کے بنائے ہوئے گھروں کی فکر لاحق ہوجایا
کرتی ہے.
شہریوں نے سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر سے اپیل کی ہے کہ خدارا پچھلی بارشوں
سے سبق سیکھتے ہوئے پیشگی انتظامات کر لیے جائیں.
