شمالی وزیرستان میں جمعیت علمائے اسلام کے ایک اور رہنما کو قتل کر دیا گیا. میرعلی میں موسکی فقیران مسجد کے قریب
نامعلوم کار سواروں نے قری سمیع الدین پر فائرنگ کر دی.
سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما قاری سمیع الدین ساتھی سمیت جاں بحق ہو گئے.
قاری سمیع الدین اور ان کے دوست موٹر سائیکل پر کہیں جارہے تھے. قاری سمیع پی کے 111 سے جمعیت کے ٹکٹ پر
صوبائی الیکشن بھی لڑ چکے ہیں.
مقتول کا شمار جمعیت علمائے اسلام شمالی وزیرستان کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا. خیال رہے قبائلی علاقوں میں
پچھلے کچھ عرصے کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پھر سے بڑھ گئے ہیں.
شمالی وزیرستان میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما دوست سمیت فائرنگ سے جاں بحق
القمر
