پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سابق وفاقی وزیر سید صدر الدین شاھ راشدی نے سندھ میں ہونے والی لسانی
تفرقہ بازی کو پاکستان اور سندھ دشمنی قرار دیتے ہوے سخت ترین الفاظوں میں مذمت کی ہے.
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ دھرتی امن اور آشتی کی آماجگاہ ہے اور سندھ تمام رہنے والوں کے لیے ماں کا
درجہ رکھتی ہے ، سندھ دھرتی صوفیوں کی سر زمین ہے اور ہزاروں سالوں کی تاریخ محبت ، امن اور مرُوًت کو اجاگر
کرنے کی ثقافت پر محیط ہے.
پاکستان میں رہنے والے تمام لوگ محب وطن پاکستانی ہیں اور بٹوارے کی سوچ پاکستان اور عوام دشمنی پر مبنی ہے پاکستان
کے دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستانی قوم ترقی کرے ماضی میں بھی اس طرح کی تمام مذموم کوششیں ناکام بنادی گئیں اور اب
بھی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی یہ نا پاک کوشش عوام ناکام بنا دیگی۔
سید صدر الدین شاھ راشدی نے سندھ کے تمام رہائشیوں کو اپیل کی کہ ہرگز سندھ اور پاکستان دشمنوں کی باتوں میں نہ آئیں اور
عوامی سطح پر باہمی بھائی چارگی اور اتحاد کو پروان چڑھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں. جو لوگ تفرقہ پھیلانے میں پیش پیش
ہیں وہ نہ سندھ کے نمائندہ ہیں اور نہ ہی ہمدرد اور سستی شہرت کی خاطر سندھ کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں.
انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بروقت اقدامات اٹھا لیتی تو آج یہ حالات نہیں ہوتے ، انہوں نے مطالبہ
کیا کہ بلال کاکا کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
