ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ٹرانسمیٹر کی لوکیشن کے ذریعے حیدرآباد سے دو افراد کو پکڑا ہے. ملنے والے
ثبوتوں سے صاف ظاہر ہوا ہے کہ سندھی پٹھان تصادم کرانے میں یہ لوگ ملوث ہیں.
ان دونوں سے پاکستان کے جعلی شناختی کارڈ ملے ہیں جس میں ایک کا نام سکندر خان لاشاری اور دوسرے کا اسد علی
لکھا ہوا ہے.
ذرائع کے مطابق دونوں کے سامان کی تلاشی کے دوران انڈین آدار کارڈ، انڈین آرمی اور بھارت کی خفیہ ایجنسی (Raw)
کے کارڈ ملے ہیں. ایک کا نام کیپٹن شنکر اور دوسرے کا میجر آنند جوشی ہے.
انٹیلی جنس افسر کے مطابق یہ دونوں پچھلے ڈھائی سال سے ملک میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں انہیں ٹرانسمیٹر
کی لوکیشن معلوم ہونے پر پکڑا ہے.
دونوں جاسوسوں نے سندھی پٹھان جھگڑا کرانے کا بھی اعتراف کیا ہے. ان ہی کی وجہ سے یہ تصادم سندھ کے مختلف
شہروں میں پھیل گیا. ان کے دیگر 6 ساتھی اب بھی اسی کام کو پھیلانے میں مصروف ہیں.
انہوں نے بعض مقامی افراد پر پشت پناہی کا الزام بھی عائد کیا انہیں بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا.
No related posts.
