کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوارہوگیا ۔محکمہ موسمیات کےمطابق شہرمیں سب سے زیادہ بارش قائدآباد میں بائیس ملی میٹرریکارڈکی گئی۔نجی ویدراسٹیشن کےاعدادوشمارکےمطابق سب سےزیادہ بارش گلشن حدیدمیں پچیس ملی میٹرہوئی۔مون سون کی بارشوں کے بعد حب ڈیم بھر گیا۔کراچی میں بارش کا سلسلہ اتوارکی دوپہرتین بجےکےبعد شروع ہوا۔شہرمیں کہیں بونداباندی توکہیں ہلکی اور تیزبارش ہوئی۔بفرزون،بہادرآباد،گلشن اقبال،لانڈھی،شاہ فیصل،ائیرپورٹ ، ملیر،قائدآباد،میمن گوٹھ،بن قاسم ،کورنگی،گلشن حدید،کیماڑی،شارع فیصل کالونی،قائدآباد،بوٹ بیسن،کلفٹن،صدر،آئی آئی چندریگرروڈ اورڈیفنس کےاطراف میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سےجاری رہ۔محکمہ موسمیات کےاعدادوشمارکےمطابق شہرمیں سب سےزیادہ بارش قائدآباد میں بائیس ملی میٹر،گلشن حدیدمیں اٹھارہ ملی میٹراورمسروربیس کے اطراف چارملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔نجی ویدراسٹیشن کےمطابق گلشن حدیدمیں پچیس ملی میٹر،گلشن جمال میں دس ملی میٹراورگلستان جوہرمیں آٹھ ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔
مون سون کےساتھ ہی حب ڈیم بھرنےکےبعد اسپیل وے سے پانی کا اخراج شروع ہوگیاہے۔واٹربورڈحکام کےمطابق حب ڈیم کی سطح آب میں اٹھارہ فٹ کا اضافہ ہواہے۔ڈیم سے یومیہ کراچی کو ایک سو ایم جی ڈی پانی فراہم کیاجاتاہے۔ڈیم بھرجانےکےبعدسوایم جی ڈی پانی کے حساب سے تین سال تک پانی کی فراہمی کی جاسکتی ہے۔
کراچی میں بارش حب ڈیم کےاسپیل وےسےپانی کااخراج شروع
القمر
