English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ن لیگ کی حکومت قانونی حیثیت کھو چکی،نئے انتخابات کا مطالبہ

القمر

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت قانونی حیثیت کھو چکی ہے، عوام کا فیصلہ ہی کسی بھی حکومت کی قانونی بنیاد ہوتی ہے۔
ایک بیان میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ شفاف انتخابات ہی پاکستان کے آگے بڑھنے کے لیے آئینی حل ہیں۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تمام اداروں کو غیر جانبداری سے عوام کے فیصلے سے ملک کو مشکل حالات سے نکالنا چاہیے۔
زشتہ روز پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات نے بہت سے وہموں اور خیالات کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی تحریکِ انصاف نے میدان مار لیا، 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ آزاد امیدوار نے ایک اور مسلم لیگ ن نے 4 سیٹیں جیت لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے