English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں 5منزلہ عمارت گر گئی، بارش کی وجہ سے ٹیڑھی ہو گئی تھی

القمر

کراچی کے علاقے موسی کالونی میں نو تعمیر شدہ 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی۔ عمارت گرنے سے کوئی جاانی نقصان
نہیں‌ ہوا۔ پولیس کے مطابق کریم آباد سے ضیاالدین اسپتال کی طرف جاتے ہوئے 5 منزلہ رہائشی عمارت کو گزشتہ رات
بارش کی وجہ سے مخدوش ہونے پر پولیس نے خالی کرا لیا تھا۔
عمارت 40 گز اراضی پر تعمیر کی گئی تھی جو غیر قانونی بھی تھی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے
ہی ان کی گاڑیاں اور عملہ موقع پر بھیج دیا گیا۔ دیگر ریسکیو ادارے بھی پہنچ گئے۔

ڈپٹی کمشنر کراچی سینٹرل طحہٰ سلیم کا کہنا ہے کہ انہیں بھی عمارت کے ٹیڑھے ہونے کی اطلاع ملی تھی جس پر اس
عمارت اور برابر والی عمارت کو بھی خالی کروالیا گیا تھا۔

ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن کے مطابق 5 منزلہ عمارت گرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال اور امدادی کاموں
کی وجہ سے کریم آباد سے ضیاء الدین اسپتال جانے والی مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے