English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عام انتخابات کب ہوں‌ گے مریم اورنگزیب نے بتادیا

القمر

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان خان کھول کر سن لو، الیکشن تب ہو گا جب موجودہ
حکومت اور الیکشن کمیشن چاہیں گے۔

پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن تب ہو سکتے تھے جب عمران خان اقتدار میں
تھے تو اس وقت آپ اپنی حکومت بچانے کے لیے منتیں کرتے رہے۔

وفاقی وزیر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے چور دروازے سے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی کوشش
کی جس طرح وہ جاوید اقبال سے کرتے تھے اور ڈی جی ایف آئی اے سے کرتے تھے، جب چیف الیکشن کمشنر نے
ملنے سے انکار کیا تو پھر یہ ان کے خلاف ہو گئے۔

رانا ثنااللہ اور عطا تارڑپر پنجاب داخلے پر پابندی لگادیں گے

الیکشن کمشن سے کہا کہ وہ عمران خان کے الزامات کے جواب میں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے اور
جلد فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے۔

عمران خان ملک میں انتشار اور افراتفری چاہتے ہیں اور اداروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان فارن فنڈنگ اور منی
لانڈرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں، عمران خان نے اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر معاشی لینڈ مائنز بچھائیں، اداروں کو
مفلوج کیا، اداروں کو کمزور کیا، اداروں کو استعمال کر کے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔

عمران خان چاہتے تھے کہ وہ تمام 20 سیٹیں جیت جائیں، ایسا نہیں ہوا تو وہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو گئے، تحریک
عدم اعمتاد کا مقابلہ کرنے کے بجائے بھی عمران خان آئین پر حملہ آور ہوئے۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے