English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں‌ بلدیاتی انتخابات 40 ہزار پولیس اہل کار تعینات ہوں گے

القمر

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی آپہنچا ہے. کراچی پولیس نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل
دے دی ہے۔ شہر کے پولیس ربراہ کہتے ہیں امن کی فضاء قائم ہے چالیس ہزار سے زائد نفری سیکیورٹی
کےفرائض انجام دے گی۔
اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی، ہنگامہ آرائی کرنے اور الیکشن کا ماحول متاثر کرنے والوں سے
سختی سے نمٹا جائے گا۔

مئیر کراچی کے دفترکی دلچسپ تاریخ

پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے تمام زونل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کے ہمراہ پریس بریفنگ میں کہا
شہر میں پولیس اور دیگر اداروں سے منسلک 40ہزار زائد افراد سیکیورٹی پر مامور ہوں گے،

شہر کا کوئی پولنگ اسٹیشن نارمل نہیں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 8 اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر
4اہلکار تعینات ہوں گے۔ گذشتہ ماہ ضمنی انتخاب کے دوران کورنگی میں پیش آئی صورت حال پر پولیس
چیف کا کہنا تھا محض تین پولنگ اسٹیشن پر بد نظمی ہوئی جس کی انکوائری رپورٹس متعلقہ فورم پر
بھیجی جا چکی ہیں،

انہوں نے واضح کیا سیاسی کارکن یا رہنما کو دوران پولنگ اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی،
خلاف ورزی پر پولیس ایکشن میں آئے گی۔
کراچی پولیس چیف کا دعویٰ ہے کہ شہر میں جرائم کی شرح میں کمی واقع ہو ئی اور شہر میں امن و امان
کی فضاء قائم ہے۔ انہوں نے حیدرآباد میں پیش آئے واقعے کے بعد لسانی بنیاد پر ہونے والے جھگڑوں کے
حوالے سے ذمہ دارانہ رپورٹنگ پرمیڈیا کے کردار کو بھی سراہا۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے